اسرار خان :رائیونڈ سٹی میں واٹر پمپ کی مرمت کے دوران سیوریج ڈرینج ڈسپوزل میں 4افراد ڈوب گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد3 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ ایک شخص کو زندہ حالت میں بچا لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ نثار، 32 سالہ آصف اور 28 سالہ نوید شامل ہیں جبکہ زندہ نکالے گئے 40 سالہ آصف کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
چاروں افراد کی تلاش کے لیے8 گھنٹے سے زائد سرچ آپریشن جاری رہا، متوفین کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔