احتساب عدالت نے وزیراعظم کو بڑا ریلیف دیدیا

PM Shahbaz Sharif
کیپشن: PM Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

 لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر  کی گئی آشیانہ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست  پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج ساجد علی اعوان نے وزیر اعظم کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو سرکاری مصروفیات کے باعث حاضری سے مستقل استثنٰی دیا ہے، شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔