ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی

اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی، ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر قبضہ مافیا سے ساڑھے پندرہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چار سو چھیانوے کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی۔


تفصیلات کے مطابق   اینٹی کرپشن پنجاب نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپےمالیت کی زمین واگزار کروالی،  اینٹی کرپشن پاکپتن نے قبضہ گروپ سے 496 کنال زرعی اراضی واگزار کروا لی ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق زمین کی مالیت 15 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

واگزار کرائی گئی زمین فیڈرل لینڈ کمیشن کی ملکیت تھی، ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال اشفاق رحمان کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر رانا فواد احمد نے پولیس اور محکمہ مال کے ساتھ مشترکہ کریک ڈاؤن کیا۔ قبضہ مافیا سے پاکپتن کے علاقے ڈھکو چشتی سے سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔

اراضی پر سردار سلطان ، علی حسن ، عثمان اور قاسم علی وغیرہ پر مشتمل قبضہ گروپ سالہا سال سے قابض تھا، زمین واگزار کروا کر متعلقہ محکمہ کے حوالے کر دی گئی، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو قبضہ گروپوں و لینڈ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer