لیسکو کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت

لیسکو کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: وفاقی حکومت  کی جانب سے لیسکو کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت، انتظامیہ نے کمپنی کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم سمیت دیگر املاک کی قیمت کا تخمینہ باون ارب روپےلگا لیا۔

سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے املاک کی قیمت کا تخمینہ باون ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں لیسکو کے ٹرانسمیشن سسٹم سترہ ارب جبکہ ڈسٹری بیوشن سسٹم اٹھائیس ارب روپے میں فروخت ہوگا۔ اسی طرح کمپنی کی عمارات اورسول ورکس کی قیمت چارارب روپے  جبکہ لیسکو کی اراضی کی قیمت چھیاسٹھ کروڑ اور فرنیچر و دیگر سامان پانچ کروڑ میں فروخت ہوگا،  دستاویزات کے مطابق کمپنی کا آئی ٹی سسٹم بتیس کروڑ روپے جبکہ حفاظتی آلات کی قیمت تیرہ کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

 دوسری جانب لیسکو کی تمام گاڑیوں کی قیمت کا تخمینہ تینتالیس کروڑ روپے لگایا گیا ہے، لیسکو کی نجکاری کے لئے اثاثہ جات کی تفصیلات کا ڈیٹا مرتب کیا جا چکا ہے جو جلد وفاقی حکومت کو فراہم کر دیا جائے گا، نجکاری کمیٹی اثاثہ جات کی قیمتوں کے مطابق کمپنی کی نجکاری کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer