ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جیل میں سیاست کرنےپرپابندی دوبارہ لگ گئی

Islamabad High Court, Prison Rules, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جیل رولز میں قیدیوں کے سیاست پر باتیں کرنے پر پابندی کی شق ختم کرنے کا  ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل ہو گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے جیل میں قید کے دوران قیدیوں کی سیاست کے متعلق باتیں کرنے پر  پابندی لگانے والی جیل رولز   کی شق ختم کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل  کر دیا۔

اسلام ٓٓباد ہائی کورٹ کے ایک جج پر مشتمل سنگل بنچ نے درخواست کی سماعت  کر کے فیصلہ دیا تھا کہ جیل مین قید افراد کے سیاست پر باتین کرنے پر پابندی لگانے والا جیل مینوئیل کا متعلقہ قائدہ غلط ہے، اسے معطل کر دیا جائے۔ 

آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے ہی لارجر بنچ نے اس فیصلہ کے خلاف پیٹیشن سنی اور  سجیل کے اندر سیاست کرنے کی آزادی دینے والا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر  دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے سنگل بینچ کا  فیصلہ آج معطل کیا ہے جس کے بعد جیلوں میں سیاست کرنے پر پابندی بحال ہو گئی ہے۔

سنگل بنچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پنجاب کی حکومت نے اپنے محکمہ جیل خانہ جات کی طرف سے دائر کی تھی۔ 

اب پنجاب پریزن رولز سے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر  پابندی کی شق ختم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کیس کی تفصیلی سماعت باقی ہے۔