ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا میں افسران کے تقرر و تبادلے نوٹیفکیشن جاری

واسا میں افسران کے تقرر و تبادلے نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب: ایم ڈی واسا کی جانب سے 5 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذیشان منظور کو ایکسیئن او اینڈ ایم تھری راوی ٹاؤن کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے جبکہ طارق جمیل کو ایکسیئن او اینڈ ایم ٹو علامہ اقبال ٹاؤن کا اضافی چارج سونپا گیا۔

اسی طرح سید سعد احمد کو ایس ڈی او ڈرینج عزیز بھٹی ٹاؤن، حافظ محمد ثاقب رزاق کو ایس ڈی او جوہر ٹاؤن، شیخ محمد عمران کو ایس ڈی او گجر پورہ اور عبدالرحمان ظفر کو ایس ڈی او ڈرینج علامہ اقبال ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا محمد وسیم نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔