ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیارہ حادثے کا شکار، جانی نقصان، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

طیارہ حادثے کا شکار، جانی نقصان، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وینزویلا میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب طیارہ پرواز کے فوراً بعد فنی خرابی کا شکار ہوا اور زمین سے ٹکرا کر شعلوں میں گھِر گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ نیچے آتے ہوئے قابو سے باہر ہو جاتا ہے اور گرنے کے بعد زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ حادثے میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

طیارے نے پرامیلو کےایئرپورٹ سے اُران بھری جو بدقسمتی سے سان کرسٹوبل نیشنل پارک (San Cristóbal National Park) میں واقع پرامیلو ایئرفیلڈ (Paramillo Airfield) کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ فنی خرابی، موسم، یا انسانی غلطی میں سے کس وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔