نواز شریف مری اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے،کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حیدر علی : نواز شریف دیگر مہمانوں کے ساتھ کشمیر پوائنٹ مری اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے،  لیگی کارکنان کی بڑی تعداد گھر کے باہر موجود  ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پرویز رشید اور اسحاق ڈار بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔ نواز شریف مری میں  قانونی ٹیم سے  مشاورت کریں گے۔ نواز شریف کی مری میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات متوقع ہے۔ 

نواز شریف کی مری آمد کی خبر پر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ کل بروز منگل میاں نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔