لاہور ؛ گیس سلینڈر پھٹنے سے بڑا دھماکا

لاہور ؛ گیس سلینڈر پھٹنے سے بڑا دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرارخان) لاہور  کے علاقے باغبانپورہ میں   گیس سلینڈر پھٹنے سے بڑا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر متاثر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گیس کا سیلنڈر پھٹ گیا،حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر متاثر ہوئے ہیں جن کو  سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متاثر ہونے والوں میں 30 سالہ ساجد، 40 سالہ عرفان شاہ، 32 سالہ رمضان شامل ہیں جبکہ 30 سالہ محمد شبیر اور 22 سالہ سعید بھی جھلس کر متاثر ہوئے۔

پولیس کے مطابق تمام متاثرین کی سروسز ہسپتال میں حالت تسلی بخش ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔