ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان، انٹربینک میں ڈالرمزید سستا ہوگیا۔ 

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 25 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا  جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر برقرار ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں یورو 296 روپے پر برقرار ، برطانوی پاؤنڈ 344 روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 77.75 روپے اورر سعودی ریال 75.20 روپے پر برقرار رہا۔ 

 واضح رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مسلسل 5 ہفتوں کی کمی کے بعد گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت جمعے کے روز 278.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جو پیر کو 276.83 روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ایک روپے 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،سرمایہ کار سرگرم  ہوگئے،شئیرز کی خریداری پر مارکیٹ میں تیزی ،100 انڈیکس 6 سال کی بلند سطح عبور کرگیا۔ 

 یاد رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کرگئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں مجموعی طور پر 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے