پاک بھارت ٹاکرا، کھلاڑیوں کو مشورے اور جیت کی دعائیں

پاک بھارت ٹاکرا، کھلاڑیوں کو مشورے اور جیت کی دعائیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا میچ آج ہو رہا ہے۔ میچ سے قبل شائقین کرکٹر نے قومی ٹیم کو جہاں مشورے دیئے وہیں جیت کی دُعائیں بھی کیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں پاک بھارت ٹیمیں آج ٹکرائیں گی۔ شائقین کرکٹ کو جہاں آج کے میچ کا شدت سے انتظار ہے وہیں وہ ٹیم کی کامیابی کے لیے مشورے دیتے اور دُعائیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔کسی نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کو آج اپنی پرفارمنس اچھی رکھنے پڑے گی تو کوئی مڈل آرڈرز کو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ جس گھڑی کا شدت سے انتظار تھا وہ آ گئی۔ اب پاکستانی ٹیم کو چاہیے کہ وہ بھارت کو شکست سے دوچار کرے۔

مختلف شہروں میں نوجوان صبح سویرے ہی سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم آج کے میچ میں بھارت کو بری طرح شکست دے گی۔

Ansa Awais

Content Writer