چلتے ہو تو چاند کو چلئے

Nasa announce Our @NASAArtemis I mega-Moon rocket is targeted for liftoff in February 2022.
کیپشن: Moon
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : خلائی تحقيق کے امريکا ادارے ناسا نے اعلان کيا ہے کہ چاند کی جانب اگلا مشن ’آرٹمس ون‘ آئندہ برس فروری ميں روانہ کيا جائے گا۔ 
''آرٹمس ون''  مشن کا حتمی مقصد چاند کی سرزمين تک انسان کو دوبارہ لے جانا ہے۔ آرٹمس ون کے مينيجر کے مطابق پہلا مشن انسانوں کے بغير ہو گا اور اسے 12سے 27 فروری کے درميان روانہ کيا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں ’آرٹمس ٹو‘ 2023ء ميں اور پھر اس سے اگلے برس ’آرٹمس تھری‘ کو چاند کی جانب روانہ کيا جائے گا۔ ناسا کی کوشش ہے کہ سن 2024 تک انسان کو دوبارہ چاند کی سرزمين پر لے جايا جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر