ترکی میں اسرائیلی جاسوس گروہ گرفتار، پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف کارروائیوں کا انکشاف

Israeli spy gang busted out in turkey
کیپشن: Israeli spy gang busted out
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی)  نے ترکی میں کام کرنیوالا اسرائیلی جاسوسوں کا گروہ گرفتار کرلیا۔ترکی میں اسرائیلی مخالفین اور غیر ملکی طلبہ کے خلاف خفیہ سرگرمیاں   میں ملوث تھا۔

 رپورٹ کے مطابق تین تین افراد کے پانچ مختلف سیلز پر مشتمل اس نیٹ ورک کو ایم آئی ٹی یونٹس نے ایک سال تک پیچھا کیا۔ پولیس کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کے بعد، انسداد دہشت گردی فورسز نے 15 جاسوسوں کو چار صوبوں میں کیے جانے والی خفیہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا ہے۔

یہ جاسوس ترکی کی یونیورسٹیز میں داخلہ لینے والے غیر ملکی طلباوطالبات کے بارے میں موساد کو معلومات فراہم کرتے رہے ہیں خاص طور پر وہ لوگ جو ان کے خیال میں مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کر سکتے ہیں۔ یادرہے اس وقت ترک حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اسکالر شپ پر اور بلا وظیفہ کم ازکم تین ہزار پاکستانی طلبا زیرتعلیم ہیں۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایک سیل خاص طور پر اہم تھا کیونکہ اس کے ارکان کو موساد کے فیلڈ افسران سے رابطہ کرنے اور بیرون ملک ان سے ملاقاتیں کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔موساد نے ترکی میں رہنے والے طلبہ کے بارے میں نجی معلومات کے لیے سیل کے ممبران کو مختلف رقوم ادا کیں۔