ویب ڈیسک : وزیراعظم کا وزیرمذہبی امور نورالحق قادری اور وزیرداخلہ شیخ رشید سے ٹیلے فونک رابطہ، کالعدم تنظیم سےمذاکرات کے لئے لاہور پہنچنے کی ہدایت، نورالحق قادری لاہور پہنچ گئے ، علما کرام سے رابطے
وزیراعظم کی ہدایت پر مذاکراتی ٹیم آج کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کرے گی مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزرا شیخ رشید اور نور الحق قادری اور وزیرقانون پنجاب راجا بشارت شامل ہوں گے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید جو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے دبئی گئے تھے وطن واپس پہنچ چکے ہیں وزیراعظم نے انہیں بھی فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے نورالحق قادری سے موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وفاقی وزیرنورالحق قادری نے لاہور پہنچ کر مختلف علمائے کرام سے رابطے شروع کردئیے۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔