میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلز کو بحال کردیا گیا

میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلز کو بحال کردیا گیا
کیپشن: local government department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ بلدیات نے پنجاب کے تمام اضلاع میں دوہزار تیرہ ایکٹ کے مطابق میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلز کو بحال کردیا۔

 سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے حکم پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں چیف آفیسر میٹروپولٹین کارپوریشن کا عہدہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

چیف آفیسر تحصیل کونسل کا عہدہ چیف آفیسر ضلع کونسل میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ بلدیات نے پنجاب کے 35 اضلاع میں گریڈ اٹھارہ کے کے ایم سی ایل سروس کے افسران کی تعیناتیاں بھی کر دی ہیں۔ لاہور شہر میں میٹرو پولٹین کارپوریشن کی حیثیت برقرار رہے گی۔ دو ہزار تیرہ کے ایکٹ میں لاہور کو میٹرو پولٹین کارپوریشن کی حیثیت حاصل تھی۔