قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کا دو ٹوک اعلان

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کا دو ٹوک اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے غیرملکی ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے کہا ہے کہ ذمہ داری چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے اور اپنی کوچنگ کے دوران ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 
تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ کرکٹرز بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہیں، میری کوشش ہوگی کہ پاکستان دنیا کی ٹاپ فور ٹیموں میں شامل ہو جبکہ گراس روٹ پر کام کرکے مزید کرکٹرز کو بھی سامنے لایا جائے گا۔ جدید دور کی کرکٹ میں فٹنس بہت اہمیت کی حامل ہے جبکہ بہتر نتائج کیلئے ڈسپلن پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، پاکستان ٹیم میں بتدریج بہتری لائی جا سکتی ہے تاہم اس کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ 

  
ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ موجودہ دور میں پاور ہٹنگ کرکٹ کا ایک اہم ہتھیار ہے لیکن اس کیلئے طاقت اور قوت کا ہونا ضروری ہے، کھلاڑی کو اچھے سٹروکس کا انتخاب کرنا لازمی ہوتا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer