مسافر خاتون کا ایئر ہوسٹس پر حملہ، ویڈیو وائرل

مسافر خاتون کا ایئر ہوسٹس پر حملہ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)عالمگیر کورونا وباکے اثرات ابھی بھی موجود ہیں جس کی و جہ سے شرح اموات اور متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، مہلک وبائی مرض اس قدر خطرناک  ثابت ہوا کہ  لوگ ذہنی مریض بن گئے، ایسے نا قابل یقین واقعات پیش آرہے ہیں جن کی توقع کوئی نہیں کرسکتا، ایساہی ایک خاتون کے ساتھ ہوا جس نے فصائی میزبان کو تھپٹر رسید کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کورونا کا خوف اس حد تک لوگوں کے دلوں میں بیٹھ چکا ہے کہ ہر ایک کو مریض ہی سمجھاجارہا ہے،تقریباً بہت سے ممالک کی حکومتوں نے اس کے بارے آگاہی مہم چلائی اور کورونا کنٹرول اس سے بچاو کا آسان طریقہ بھی بتایا مگر لوگوں کی جانب سے ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا اور برے نتائج سامنے آئے۔ابھی بھی لوگوں کو ہدایت کی جارہی ہیں کہ عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں،اگر جانا ضروری ہے تو فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

دنیا کی بڑی سپر پاور جہاں کورونا نے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو اپنا نوالہ بنایا،کثیر تعداد میں ہلاکتیں ہونے پر امریکہ نے بھی اس وبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے،فیس ماسک کے استعمال میں اضافہ ہوگیا مگر کچھ لوگوں کی جانب سے ابھی بھی غفلت کا مظاہرہ کیاجارہا جو کہ خطرے سے خالی نہیں،سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا جس میں مسافر خاتون نےفضائی میزبان کو تھپٹر جڑا دیا۔واقعہ کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔ 

سوشل میڈیا پر  وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر خاتون چلارہی ہے کہ آپ کو مجھے چھونا نہیں چاہئے تھا۔ آپ نے مجھے دھکا دیا ہے اور اسی دوران اس نےائیر ہوسٹس کے تھپٹر مار دیا۔یہ واقعہ میامی سے اٹلانٹا جانے والی نجی پرواز میں پیش آیا تھا، مسافر خاتون نے ماسک ٹھیک طریقے سے نہیں پہنا تھا۔

فلائٹ اٹینڈنٹ نے اپنےموقف میں کہا کہ مسافر خاتون  نے ماسک کو ٹھوڑی کے نیچے رکھا تھا جو کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی تھا۔خاتون کو فلائٹ سے اتار دیا گیا اور  جہاز اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہوگیا، مبینہ جھگڑے کی ویڈیو دو صحافیوں نے بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی جو دیکھتے ہی کئی پلیٹ فارمز پر نشر ہوگئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer