’’نوازشریف نے بیرون ملک علاج کی خواہش ظاہر نہیں کی‘‘

’’نوازشریف نے بیرون ملک علاج کی خواہش ظاہر نہیں کی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) میاں نواز شریف کےعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد  نے بھی تصدیق کردی، کہتی ہیں کہ میاں محمد نوازشریف کے علاج کے لیے ہر قسم کی سہولت دے رہے ہیں، نوازشریف نے بیرون ملک علاج کی خواہش ظاہر نہیں کی۔

سروسز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد  نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی جانب سے سابق وزیر اعظم  نوازشریف کی عیادت کی۔ نواز شریف نے ہونے والے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جس ڈاکٹر سے علاج کرانا چاہتے ہیں وہ ہمیں بتائیں ہم تیار ہیں۔ نوازشریف نے بیرون ملک علاج کی خواہش ظاہر نہیں کی، باہر لے جاکر علاج کرانے کا ذکر ہوتا تو حکومت کو آگاہ کرتی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دانتوں سے خون بہنے کی وجہ ٹوتھ برش تھی، رپورٹ آنے پر مرض کی تشخیص ہوگی، جس کا علاج کیا جائے گا۔ نوازشریف کے حوالے سے ہمارے دل میں کوئی میل نہیں، ہم نے کسی کے علاج میں لاپرواہی نہیں برتی، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ انھیں اچھا علاج فراہم کریں۔

وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہناتھاکہ ہم نے ہیماٹولوجسٹ کی خدمات حاصل کی ہیں، شہبازشریف بھی میاں نوازشریف کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، بورڈ کی میٹنگ کی دوران نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔