پاک عرب سوسائٹی مالکان کی بدمعاشیاں،متاثرین سراپااحتجاج

پاک عرب سوسائٹی مالکان کی بدمعاشیاں،متاثرین سراپااحتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سعود بٹ) پاک عرب کے متاثرین  نےنیب آفس کے باہر احتجاج کیا, نیب لاہور سے پلاٹوں پر مالکانہ حقوق دلوانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق متاثرین پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی نےنیب لاہور کےباہربینرز اور پلےکارڈ اٹھائےاحتجاج کیا,مظاہرین کاکہنا تھا کہ 2013 میں ایف بلاک فیز ٹو کےپلاٹوں کی بکنگ کی گئی تھی, 2015 میں پلاٹوں کا قبضہ دیا جانا تھا, پاک عرب کے مالک عمار گلزار کے ساتھ پلی بارگین نہ کی جائے, متاثرین نے کہاکہ عمار خان ،میجر ریٹائرد مرتضی اور سوسائٹی میں موجود پراپرٹی ڈیلرز ان کا مسئلہ حل نہیں ہونےدےرہے۔

احتجاج میں شامل خواتین کاکہنا تھا کہ خون پسینہ کی کی کمائی سے پلاٹ خریدے مالکانہ حقوق کی باری آئی تو انتظامیہ نے دھوکا دیا,ایک بیوہ خاتون کا کہنا تھا کہ ایک ایک پائی جوڑ کر خریدے گئے پلاٹ کو کیسے دوسروں کے حوالے کردوں کوئی تو ہو ان کی دہائی سننے والا۔

نیب کی جانب سے ایک ماہ کا وقت دیے جانے پراحتجاج ختم کردیاگیا متاثرین کا کہنا تھا کہ اگر ایک ماہ تک مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ احتجاج کریں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer