لاہورہائیکورٹ میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے

لاہورہائیکورٹ میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے
کیپشن: City42 - LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں جس کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس محمد انوارالحق کی منظوری کے بعد تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شکیل جج کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ہائیکورٹ کے موجودہ رجسٹرار بہادر علی خان کو مزید تقرری کے لیے لاہورہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہیں جلد سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور تعینات کیا جائے گا۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پی ایس او ٹو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ سیشن جج جواد الحسن جج احتساب عدالت لاہور میں تعینات تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بشری زمان کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کے پیش رو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ راو عبدالجبار کو مزید تقرری کے لئے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈیشنل رجسٹرار محمد ناصر کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تمام افسران نے اپنے عہدوں کا چارج لے لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer