ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن تک میرے خیال سے پی ٹی آئی نام کی کوئی جماعت نہ ہو۔
رانا ثناء اللّٰہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے بہتری ہو گی اس میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے دیکھا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز اچھا کام کر رہی ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جن لوگوں کو 9 مئی کے کیسز میں سزا ہوئی ان کی فیملی نے کہا کہ ہمارے بچوں سے غلطی ہوئی، 9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ لوگوں کی فیملی نے بھی ن لیگ کو ووٹ دیا ہے، ن لیگ نے ہمیشہ کسی سے وعدہ کیا تو اس کو پورا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو اتحادیوں سے بات کی ہے ہم بالکل اس کے پابند ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہ پی ٹی آئی کا غیر سیاسی رویہ ہے جس کے باعث وہ مائنس ہوتی جا رہی ہے۔