ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ضمنی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نےووٹرز پر نئی پابندی عائد کردی

پنجاب میں ضمنی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نےووٹرز پر نئی پابندی عائد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے معاملے کے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹرز پر نئی پابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کنٹرول روم کے ذریعے سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق پولنگ سٹیشن پر تعینات سیکیورٹی اہلکاران یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ووٹر موبائل فون لے کر پولنگ اسٹیشن میں داخل نہ ہو سکے۔ 

حلقے میں تمام پریزائڈنگ افسران کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پولنگ سٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی رازداری کو یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن نے ووٹر سے گزارش کی ہے کہ پولنگ سٹیشن پر اپنا موبائل فون لے جانے سے گریز کریں۔