وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی ملاقات

وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد جموں و کشمیر کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر میں توانائی، آبی ذخائر، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا ۔ 

ملاقات میں وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔  انوار الحق کاکڑنے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان کشمیریوں کے شانہ بہ شانہ رہے گا۔ 

واضح رہے کہ ملاقات میں چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر داؤد محمد باریچ بھی موجود تھے۔