چینی سفیر کی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز سے ملاقات، دو طرفہ تجارتی تعاون پر بات چیت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تجارتی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزیر تجارت نے کہا کہ بی آر آئی فورم سے پاک چین تعلقات کو نئی سمت ملی۔ صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر دونوں ممالک کے کردار پرمتفق ہیں۔

چینی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین راہداری میں وزارت تجارت اور صنعت کا اہم کردار ہے۔ 
ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ چینی نجی کاروباروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے،  پاکستان اور چین تجارتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بی ٹو بی تعلقات کو بہتر بنائیں گے، چین میں 25 پاکستانی صنعتوں کی مصنوعات کا روڈ شو کیا جائے گا، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سپیشل اکنامک زونز کے اوپر کام کیا جائے گا۔ 

ملاقات میں وزیر توانائی و بجلی محمد علی نے بھی شرکت کی۔