ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1 تولہ سونے میں 650 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ، جبکہ 10 گرام سونے میں 557 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 85 ہزار 57 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 6 ڈالر کی کمی سے 2016 فی اونس کا ہوگیا ۔
1 تولہ چاندی 2550 روپے پر برقرار ہے۔