نامناسب تصاویر،علیزے شاہ تنقید کی زد میں آگئیں

 نامناسب تصاویر،علیزے شاہ تنقید کی زد میں آگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ 'فرنچ فرائز'  کھاتے ہوئے اپنی نامناسب تصایر کی وجہ سے ایک بار پھر کڑی تنقید کی زد میں آگئیں۔

 پاکستانی ڈراموں میں خوبصورتی و معصومانہ اداکاری سے کم عرصے میں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اب سے کچھ دیرقبل سوشل میڈیا پر چپس کھاتے ہوئے تصایر شیئر کیں ہیں۔

 ان تصاویر میں اُنہیں بیڈ پر بیٹھے چپس کھاتے ہوئے کیمرے کے سامنے مختلف پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

 مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اُنہوں نے دلچسپ کیپشن تحریر کیا کہ میرا کسی سے کوئی تعلق نہیں مگر میرا نام ہر کوئی جانتا ہے۔

 اس کے علاوہ ان کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ کورین بننے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ ہمارے گھر بھی چپس بنتی ہیں پر کبھی بھی انہیں کھاتے ہوئے ایسی حرکتیں نہیں کیں۔

Ansa Awais

Content Writer