پولیس میں بھرتی ہونے والوں کےلئے اچھی خبر

insp will b recruited in punjab police
کیپشن: recruited in punjab police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پولیس میں افسر بھرتی ہونے والوں کےلئے اچھی خبر،پولیس میں ڈائریکٹ انسپکٹر لیگل بھرتی کرنے کا فیصلہ،لاہورسمیت پنجاب بھر میں 357سیٹوں پرمقابلے کے امتحان کے ذرایعے بھرتیاں کی جائیں گی۔
 لاہور سمیت پنجاب بھر لیگل انسپکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پنجاب پو لیس میں 357انسپکٹر لیگل بھرتی کئے جائیں گے۔انسپکٹر لیگل کی سیٹوں میں 18اقلیتی اور 54خواتین کی سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔

انسپکٹر لیگل پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کئے جائیں گےجن کی تعلیمی قابلیت لاءگریجویٹ ، دو سالہ لیگل پریکٹس لازمی قرار دی گئی۔مردوں کے لیے پانچ فٹ پانچ انچ، چھاتی بتیس سے ساڑھے تیتیس انچ اور خواتین کے لیےقد پانچ فٹ دو انچ رکھی گئی ہے۔

انسپکٹر لیگل کی درخواستوں کی آخری تاریخ 8دسمبر رکھی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer