(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں ہوتا ہے ، اداکارہ زیادہ تر بڑے پروڈیوسرز کیساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں اور ایک فلم کے کروڑوں روپے لیتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف اب تک 40 کے قریب فلمیں کر چکی ہیں جن میں کئی فلمیں سپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں۔ بالی ووڈ کے کئی ہیروز کترینہ کیف ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔حال میں ان کی فلم سوریہ ونشی ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر بہت کمائی کررہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس وقت کترینہ ایک فلم کے لیے تقریباً 11 کروڑ روپے لیتی ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ کترینہ کیف فلموں کے علاوہ اشتہارات سے بھی پیسے لیتی ہیں، کہا جاتا ہے کہ کترینہ کو کسی ایک برانڈ میں کام کرنے کیلئے 6 سے 7 کروڑ روپے ملتے ہیں۔ اس وقت ان کی کل مالیت 224 کروڑ روپے ہے۔
واضح رہے کہ کترینہ نے تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے، ان کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔کترینہ کیف 14 برس کی تھی جب اس نے ماڈلنگ شروع کی تھی۔