پاوری گرل دنا نیر  کا پشتوگانے پر ڈانس ،ویڈیو  نے دھوم مچا دی

پاوری گرل دنا نیر  کا پشتوگانے پر ڈانس ،ویڈیو  نے دھوم مچا دی
کیپشن: Dananeer Mubeen
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاوری گرل دنانیر مبین نے  پشتو گانے پرثقافتی  رقص  کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاوری گرل دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دنانیر مبین ایک پشتو گانے پر ثقافتی رقص کررہی ہیں۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دنانیر مبین کیساتھ اور خواتین بھی شادی کی ایک تقریب میں ڈانس کررہی ہیں ۔ پاوری گرل بھی  اس تقریب میں شامل ہیں۔تقریب میں موجود لوگ بھی خوب جھوم جھوم اس سےرقص سے  لطف اندوز ہورہے ہیں۔

 واضح رہے کہ دنانیر مبین رواں برس 6 فروری کو راتوں رات اس وقت سوشل میڈیا سٹار بنی تھیں جب  ان کی مختصر ویڈیو ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ’پاوری‘ ہو رہی ہے‘ کہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی مختصر ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا تھا۔