اداکارہ زرنش خان کی ماہانہ آمدنی کتنی؟ ویڈیو دیکھیں

Zarnish Khan video
کیپشن: Zarnish Khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )اداکارہ زرنش خان نے آمدنی بارے پوچھے جانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا جواب نقل کردیا۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر زرنش خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دے رہی ہیں۔زرنش خان سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ وہ ایک ماہ میں کتنا کما لیتی ہیں ؟جس کے جواب میں زرنش خان کا کہنا تھا کہ وہ یہ تو نہیں بتا سکتیں کہ ان کی ایک ماہ کی کتنی انکم ہے مگر وہ مداحوں اور فالوورز کی سوچ سے کم ہی کماتی ہیں۔

ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے زرنش خان کو کہا جارہا ہے کہ انہوں نے بابر اعظم کے جواب کو نقل کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دونوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ایک ویڈیو پی سی بی نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ اس دوران بابر اعظم نے کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ میں آپ کی سوچ سے کم ہی کما تا ہوں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer