گیس لوڈشیڈنگ،ہوٹلز ورریسٹورنٹس  پر کھانے کی قیمتوں میں 50سے 100 فیصد اضافہ

Expensive food because of Gas loadshedding
کیپشن: Citizen purchasing food
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس)گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مہنگائی کے ستائے عوام کی باہر سے مہنگے کھانوں کی خریداری ،ہوٹل اور ریسٹورنٹس کی جانب سے کھانے کی قیمتوں میں 50سے 100 فیصد تک اضافہ کردیاگیا،دال کی ہاف پلیٹ 40روپے سے 50 ،چکن کی ہاف پلیٹ 120 روپے سے بڑھ کر 180 روپے کی ہوگئی۔
 گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی اکثریت پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس سے کھانا خرید کر کھا رہی ہے۔مہنگائی سے پریشان عوام اضافی بجٹ کے باعث جہاں پہلے ہی سسک رہے ہیں ،وہیں ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے پکے ہوئے کھانوں کی قیمتوں میں 100 ٖفیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے پکے پکائے کھانوں کی قیمتیں مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔