ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار سرکار نے لاہور پر نظر کرم کر لی

Lahore
کیپشن: Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے) بزدار سرکار نے چوتھے مالی سال میں لاہور پر نظر کرم کر لی۔

 مالی سال کی دوسری سہ ماہی سے لاہور کے 70ترقیاتی منصوبے شامل، 3ارب 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ ان منصوبوں میں انصاف آفٹر نون سکول پروگرام ، نیا راوی پل اور سگیا ں روڈ کی سکیمیں شامل ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں لاہور کیلئے 70 ترقیاتی منصوبوں کو شامل کر لیا ہے اور اس کے لیے سا ڑ ھے تین ارب روپے فنڈ کی منظوری دے دی۔

 حکام کے مطابق یہ نئے منصوبے ہیں جن کو بجٹ کی تیاریوں کے دوران شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ان منصوبوں کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی سے شامل کیا جا رہا ہے۔ 

سرکاری دستاویزات کے مطابق لاہور کے نئے منصوبوں میں انصاف آفٹر نون سکول پروگرام ، نیا روای پل اور سگیاں روڈ کی اسکیمیں شامل ہیں جبکہ اقلیتی برادری کے حلقوں میں 13 کروڑ 90 لاکھ روپے سے ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer