ماہرین نے لاہور کی فضا کو شہریوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا

ماہرین نے لاہور کی فضا کو شہریوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ نصر اللہ : لاہور کی فضاؤں میں سموگ نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، ماہرین نے لاہور کی فضا کو شہریوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے،  ایئرکوالٹی انڈیکس 365 پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں سموگ کا راج برقرار، انڈیکس 365 پر پہنچ گیا  لاہور کی فضاوں میں سموگ نے ڈیرے ڈال لیے ہیں،  ماہرین نے لاہور کی فضا کو شہریوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے،  لاہور کی فضا میں آلودگی سے آنکھوں، گلے کی بیماریاں بڑھنے لگیں، ماہرین نے لاہوریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی.

محکمہ موسمیات کےمطابق آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کیساتھ شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے، مطلع ابر آلود رہنے کے باعث درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے ، شہر میں سموگ پھر سے بڑھنے لگی, آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے, موسم ابر آلودرہنےسےشہرکادرجہ حرارت مزیدکم ہونےکاامکان ہے.

دوسری جانب سموگ بھی بڑھنےلگی ہے،شہرمیں ائیرکوالٹی انڈیکس 365 پر پہنچ گیا,آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے, جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا, اسی طرح صبح کےوقت ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ دو روز تک موسم ابر آلود رہنے کیساتھ شہر میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer