ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کی تازہ ترین صورتحال، بارش کی پیشگوئی

موسم کی تازہ ترین صورتحال، بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)محکمہ موسمیات کےمطابق آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کیساتھ شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے، مطلع ابر آلود رہنے کے باعث درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے ، شہر میں سموگ پھر سے بڑھنے لگی ، ائیر کوالٹی انڈیکس 365 پر پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔موسم ابر آلودرہنےسےشہرکادرجہ حرارت مزیدکم ہونےکاامکان ہے۔دوسری جانب سموگ بھی بڑھنےلگی ہے،شہرمیں ائیرکوالٹی انڈیکس 365 پر پہنچ گیا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح کےوقت ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ دو روز تک موسم ابر آلود رہنے کیساتھ شہر میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

ملک کے دوسرے حصوں میں بھی موسم سرد ہوگیا جبکہ بعض مقامات پر برفباری کا سلسلہ شروع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر بالائی و وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا،میانوالی، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور نارووال میں ہلکی بارش کی توقع ہے،اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا،دیر ، چترال، مالاکنڈ، سوات ، مانسہرہ، ابیٹ آباد ، کوہستان، پشاور ،مردان، کوہاٹ ،بنوں،ڈی آئی خان،وزیرستان اورکرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،خطہ ٔ پوٹھوہار میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی جبکہ  سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،بلوچستان کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے،کوئٹہ ، زیارت ، چمن اور گردونواح میں بارش کی توقع ہے۔

مری، کشمیراور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،منگل کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،بدھ کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعہ 27 نومبر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،  پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer