ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا اور ایران کے درمیان اہم پیش رفت; لڑائی کے خاتمے کا اعلان متوقع

امریکا اور ایران کے درمیان اہم پیش رفت; لڑائی کے خاتمے کا اعلان متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے ۔اتوار کی دوپہرتک تمام محاذوں پر لڑائی کے خاتمے کا اعلان متوقع ہے ۔

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران اتوار کی دوپہر تک تمام محاذوں پر لڑائی ختم کرنے کے لیے ایک امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کر سکتے ہیں

۔واشنگٹن ٹائمز کے مطابق مذاکرات سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ معاہدے کے ابتدائی مسودے پر ہفتے کی صبح اتفاق کر لیا گیا تھا اور امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کے مذاکرات کاروں میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔۔ جنہوں نے مجوزہ مسودے کی منظوری دے دی ہے