سٹی 42: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں دورہ چین کے لئے روانہ ہوگئے ۔
ملک محمد احمد خاں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرینگے۔ممبر پنجاب اسمبلی ملک احمد سعید، رانا ارشد،افتخار حسین چھچھر بھی سپیکر کے ہمراہ تھے
سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب ،پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی ہمراہ تھے۔چین کے ساتھ پارلیمانی روابط اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے دورہ اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے ۔
ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے قائم مقام سپیکر کا عہدہ سنبھال لیا، نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ۔
سیکرٹری پارلیمانی امور خالد محمود قائم مقام سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App