ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او لاہور کابادامی باغ بس اڈے کا دورہ;زائد کرایہ وصول کرنے والے 345ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج

سی ٹی او لاہور کابادامی باغ بس اڈے کا دورہ;زائد کرایہ وصول کرنے والے 345ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے بادامی باغ بس اڈے کا دورہ کیا ۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا پردیسیوں سے کرایوں بارے استفسار کیا ۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے 345ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج کیے ۔ سی ٹی او لاہور نے خود ڈرائیونگ لائسنس، نرخ نامہ، روٹ پرمٹ چیک کئے۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق مقررہ نرخ سے زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، چھتوں اور گاڑیوں میں تعداد سے زائد سواریاں بٹھانے پر کارروائی ہوگی۔سی ٹی او لاہور  نے گاڑی ڈرائیورز اور مالکان کو کرایہ نامہ نصب کرنے کا حکم دے دیا۔ 
سی ٹی او نے کہا اوورلوڈنگ، اوورچارجنگ اور جگہ جگہ اڈے بنانے کی اجازت نہیں ،لاری اڈا، بابوصابو، نیازی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹیمیں تعینات کردی گئیں
10 مقامات پر اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کےخلاف ٹیمیں تعینات ہوں گی۔شہری شکایت کیلئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔