سٹی 42: صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم شدید گرم و خشک ہے ۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ہواوں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ، ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔
شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 138 ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے 25 سے 30 مئی کے دوران ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔شہری ہیٹ ویو سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاط کریں۔