ویب ڈیسک: چین میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے خوفناک دھماکے میں 82 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام پیش آیا، جہاں گیس بھرنے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا ابتدائی اطلاعات میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں چینی حکام نے ہلاکتوں کی تعداد 82 تک پہنچنے کی تصدیق کر دی۔
رپورٹس کے مطابق متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔