ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: نشتر کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک

لاہور: نشتر کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ نشتر کالونی کے علاقے دیو کلاں کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھی حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کی شناخت صابر سکنہ ہڈیارہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق ملزم شاپ رابری، چوری اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔