سٹی 42 : اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 28 مئی کو چھٹی ہو گی .
قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعطیل ہوگی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ایسٹ اور ویسٹ کی عدالتیں بھی 28 مئی کو بند رہیں گی ۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں یوم تکبیر کے سلسلہ میں 28 مئی کو چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔