سٹی 42: سپورٹس بورڈ پنجاب ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس میں ہوٹل کی تعمیر ، گراونڈز اور دیگر شہروں میں بھی سپورٹس کمپلیس کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس کی صدارت کی ، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 4منزلہ ہوٹل تعمیر کرنے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاگیا کہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے ہوٹل تعمیر کیا جائے گا ،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کا کہنا تھا کہ جدید ہوٹل کی تعمیر سے کھلاڑیوں کو آسانی ہوگی،گاؤشالہ میں فٹ بال گراؤنڈ اور جمنازیم تعمیر کیا جائے گا،بھلوال اور بھیرہ میں بھی سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہوں گے،کوٹلی ستیاں مری میں بھی سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کیا جارہاہے،
اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری ، ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم، ڈپٹی ڈائریکٹرطارق خانزادہ اور پی ڈی پی ایم یو بھی شریک تھے