ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی غیرقانونی خریدوفروخت، 5 ملزم گرفتار، سونے کے بسکٹ برآمد

سونے کی غیرقانونی خریدوفروخت، 5 ملزم گرفتار، سونے کے بسکٹ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران سونے کی سمگلنگ اور غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 11 کروڑ 58 لاکھ 62 ہزار کیش بھی برآمد ہوا ۔

ایف آئی اے کی جانب سے صدر گولڈ ٹاور اور گولڈ سینٹر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں سے سونے کی سمگلنگ اور غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ترجمان ایف آئی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سونے کے 17 بسکٹ برآمد کرلیے گئے، برآمد ہونے والا ہر سونے کا بسکٹ 10 تولے کا ہے۔

واقع کے متعلق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اطلاع تھی سلیم عرف بابا اور باسط اکبانی سونے کی سمگلنگ میں ملوث ہیں، سونے کی سمگلنگ اور خریدوفروخت کسٹمز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، غیر ملکی ادائیگیاں حوالہ ہنڈی کے ذریعے کی جارہی تھی جو کہ فارن ایکسچینج ریگولیشن (ترمیمی) ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی ہے،

صدر گولڈ ٹاور کی نویں منزل پر دفتر نمبر 910 اور 911 میں کارروائی کی گئی، گولڈ سینٹر کی دکان نمبر 46 پر بھی چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران سونے کی خریدوفروخت کا ریکارڈ بھی برآمد ہوا، ایک رجسٹر میں خریدوفروخت اور حوالے سے متعلق اندراج تھا۔ 

ایف آئی اے  حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ناصر کھتری، رفیق خانانی، نوید اسلم، سعید اللہ اور عرفان رحمت اللہ شامل ہیں جبکہ سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کے علاوہ سلیم بابا اور باسط اکبانی عرف حیدرآبادی فرار ہوگئے۔