ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیلوں میں قیدیوں کو تازہ روٹی فراہمی کےلئے خصوصی ٹفن خریدے جائیں گے

جیلوں میں قیدیوں کو تازہ روٹی فراہمی کےلئے خصوصی ٹفن خریدے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: قیدیوں کو تازہ روٹی فراہم کرنے کے لئے آئی جی جیل میاں فارق نذیرکا اہم اقدام،جیلوں میں قیدیوں کو تازہ روٹی فراہمی کےلئے خصوصی ٹفن خریدے جائیں گے۔آئی جی جیل میاں فاروق نذیر  کا کہنا تھا کہ ٹفن سے بیرکس تک پہنچنے میں ٹھنڈی روٹی کی شکایات ختم ہوجائیں گی۔

آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہناتھا کہ  ایک ٹفن میں 40 سے 50 روٹیاں رکھنے کی استعداد ہوگی۔ٹفن میں 7 گھنٹے تک روٹی گرم رہے گی۔ابتدائی طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے 45سوٹفن خریدے جائیں گے۔ایک ٹفن کی قیمت 8سو سے 1000 روپے کے قریب ہے۔

  اُنہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کی جانب سے ٹھنڈی روٹی کی شکایات پر خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔بڑے پیمانے پر قیدیوں کو کھانے کی فراہمی کے دوران روٹی ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔