سٹی 42 : مقامی مارکیٹوں میں چینی کی قیمت میں غیر اعلانیہ اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں 50کلوگرام چینی کا تھیلا 8600 روپے تک پہنچ گیا ۔
ہول سیلرز کو چینی 172 روپے فی کلوگرام پڑنے لگی ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریانہ فروشوں پر چینی 164 روپے کلو بیچنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔
ڈی سی لاہور نے چینی کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لے لیا۔ جس کے بعد چینی کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کےلئے کریانہ مرچنٹس ،ہول سیلرز ودیگر سٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، ڈی سی آفس میں چینی کی بڑھتی قیمت کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا ۔