ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار کے فنڈز میں کروڑوں روپے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

داتا دربار کے فنڈز میں کروڑوں روپے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرانتظام داتا دربار کے فنڈز میں کروڑوں روپے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ذمہ داروں کا تعین کر کے فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی سفارش کر دی گئی۔

داتا دربار کے فنڈز میں تین سال کے دوران چھیاسی کروڑ روپے کی مالی ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی، دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ داتادربار کے فنڈز میں سے اکتیس دفعہ رقوم نکلوانے کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی بے ضابطگیوں کی بنیاد پرسنسنی خیز رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق محکمہ اوقاف نے فنڈز نکلوانے اور استعمال ہونے کے ووچرز فراہم نہیں کئے، ریکارڈ کی عدم فراہمی اوقاف انتظامیہ کی نااہلی اور بے ضابطگیوں کو چھپانے کا اعتراف ہے، دستاویزات میں ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer