ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید گرمی:ماہرین صحت نے خبردار کر دیا

شدید گرمی:ماہرین صحت نے خبردار کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شدید گرمی نے عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے،آج پھر ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت سے وقتی ریلیف تو ملا ہے تاہم دن کے اوقات میں گرمی پھر بڑھے گی۔

 دوسری جانب شدید گرمی کی لہر کے دوران دادو اور سبی میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ ڈیرہ غازی میں 47، سکھر اور بہالپور میں پارہ 46 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ملتان میں 45، پشاور 44، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ میں 40 جب کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق  زیادہ پانی پیئیں، دھوپ میں کم وقت گزاریں اور دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپیں۔