وْقاص احمد: شادباغ پولیس کی کارروائی ،متحرک ڈکیت گینگ کو 8 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے شہری سے موبائل، نقد رقم چھینی اور رفو چکر ہو گئے۔دو افراد پر مشتمل گروہ شاد باغ کے ایریا میں وقفے وقفے سے واردات کر رہا تھا۔ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم نے متحرک گینگ کو گرفتار کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان واردات کرتے ،سیدھے رہائش گاہ میں مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم جتنا بھی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔شاد باغ پولیس نے ملزمان کو کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا،ملزمان سے شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان کی دوران گرفتاری بھاگنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
ملزمان شاد باغ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر واردات کرتے تھے۔