ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف چھوڑنےوالوں کو نون لیگ میں لیناہے یا نہیں، فیصلہ نوازشریف کریں گے

Khurram Dastagir, PTI, PMLN, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ن لیگ میں لیا جائے گا یا نہیں۔ 

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ابھی مزید لوگ تحریک انصاف کو چھوڑیں گے،  پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پارٹی میں شامل کرنے یا نہ قبول نہ کرنے کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیاض چوہان کے الزامات کے بعد اگر ثبوت مل گئے تو پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے، پارٹیوں پر پابندی مسائل کا حل نہیں، اگر پارٹی کی عوام میں جڑیں مضبوط ہوں تو پارٹی قائم رہتی ہے۔