ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

25 مئی کو" یوم تکریم شہدا" پر عام تعطیل نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب  

Maryam Aurangzeb,City42
کیپشن: Marriyum Aurangzeb,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ 25 مئی کو عام تعطیل نہیں ہوگی,سوشل میڈیا پر 25 مئی کی تعطیل کا سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

  قبل ازیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی تھی کہ  یوم تکریم شہدا پر وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

 خیال رہے کہ شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 25 مئی کو"یوم تکریم شہدائے پاکستان" منایا جائے گا۔

 اس دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے اور قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہےکہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہرپاکستانی کا فخرہے۔

 اس روز ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جب کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شہداء پر سلامی دی جائے گی۔

 اس کے علاوہ جی ایچ کیو، ائیر اور نیول ہیڈکوارٹرز اور دیگر متعدد یادگار شہداء پر تقریبات ہوں گی جب کہ صوبائی دارالخلافہ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پربھی تقریبات ہوں گی۔

 یاد  رہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے پاک فوج شہداء کی یادگاروں کو توڑ کر بے حرمتی کی تھی اور جی ایچ کیو سمیت لاہور میں جناح ہاؤس پر بھی مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا تھا۔